ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا کھاد نرخوں کی سخت نگرانی کا حکم

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا کھاد نرخوں کی سخت نگرانی کا حکم

زائد نرخوں پر فروخت پر سخت کارروائی ، ڈیلرز کو سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت

 وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے کھاد کمپنیوں اور ڈیلرز کو طلب کے مطابق سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کھادوں کے دستیاب ذخائر، طلب و رسد اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کھاد مارکیٹوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے اور سٹاک کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کھادوں کے سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں تاکہ کاشتکاروں کو مقررہ قیمتوں سے آگاہی حاصل ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کھادوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے ، ذخیرہ اندوزی کرنے یا مقررہ سرکاری قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں کھادوں کی وافر دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...