غیرقانونی تعمیرات مسمار،34املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 3غیرقانونی تعمیرات مسمار جبکہ 34املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلشن راوی، سمن آباد، ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ اور کینال روڈ کے اطراف میں آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دورانگلشن راوی اور سمن آباد میں 3غیرقانونی تعمیرات مسمارجبکہ غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلشن راوی میں 14 املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ ڈیفنس روڈ، ملتان روڈ اور کینال روڈ کے اطراف میں 20املاک سیل کر دیں۔