تعلیمی اداروں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رہیں گی:وزیر تعلیم
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی امور کی آن لائن منتقلی کی افواہوں کی تردید کر دی۔ کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے ۔
تعلیمی اداروں کے بند ہونے یا کام آن لائن منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش یا آن لائن منتقلی کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔