میپکو کا مختلف فیڈرز پر بجلی بندش کا شیڈول جاری

میپکو کا مختلف فیڈرز پر بجلی  بندش کا شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن، ضروری مرمت اور ۔۔۔

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے باعث 2اور 3مئی 2026 (ہفتہ/اتوار)مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔2 مئی کو ملتان سرکل کے 11KV عثمان آباد فیڈر سے صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ 11KV اکبر شاہ، نیو گرے والا، ماڈل ٹاؤن، بُچ ولاز، واپڈا ٹاؤن فیز ٹو، ایم ڈی اے ، ڈیہڑ، نیو ایئرپورٹ اور عمر فاروق فیڈرز سے صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بجلی بند رہے گی۔3 مئی کو ڈیرہ غازی خان سرکل کے 11KV نیو ٹبی قیصرانی، ریترا، باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا، سٹی وہوا اور جلو والی فیڈرز سے صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں