سرکاری سکولوں کا مانیٹرنگ نظام تبدیل، نئے معیارات قائم

سرکاری سکولوں کا مانیٹرنگ نظام تبدیل، نئے معیارات  قائم

سکولوں کو 11نئے معیارات پر پرکھا جائے گا، اکیڈمک پرفارمنس 20،انرولمنٹ 5، حاضری10، ڈریس کوڈ 10نمبر رکھے گئے ہیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے نئے انڈیکیٹرز تیار کر لئے ہیں، جن کے تحت اب سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ 11 مختلف معیاروں پر لیا جائے گا اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے مطابق تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے انڈیکیٹرز باقاعدہ طور پر فراہم کر دیئے گئے ہیں، اور آئندہ تمام سکولوں کی مانیٹرنگ انہی معیاروں کے مطابق کی جائے گی نئے نظام کے تحت اکیڈمک پرفارمنس کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے 20 نمبر مختص کئے گئے ہیں۔ طلباء کی انرولمنٹ برقرار رکھنے کیلئے 5 نمبر جبکہ سو فیصد حاضری کیلئے 10 نمبر مقرر کئے گئے ہیں اساتذہ کی حاضری، ڈسپلن اور ڈریس کوڈ کیلئے بھی 10 نمبر رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح سکولوں کی صفائی، ریکارڈ کی حفاظت اور مینٹی ننس کیلئے 15 نمبر مختص کئے گئے ہیں ہم نصابی سرگرمیوں، سکیورٹی اور سیفٹی کے معیار کیلئے بھی 15 نمبر رکھے گئے ہیں، جبکہ کلاس روم کی ڈیکوریشن، انفراسٹرکچر، سہولیات اور ای سی ای رومز کی موجودگی پر 5 نمبر دیئے جائیں گے ۔حکام کے مطابق اس نئے مانیٹرنگ سسٹم کا مقصد سکولوں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا، تعلیمی معیار بلند کرنا اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔حکومتی اقدام پر والدین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر مانیٹرنگ سے تعلیمی نظام میں انقلاب برپا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں