فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرناشتہ پوائنٹ کو جرمانہ
بورے والا (سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نیو الفرید ناشتہ پوائنٹ کے پکوان سینٹر، واقع ایم بلاک پر اچانک چھاپہ مارا۔۔۔
،کچن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات سامنے آئے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی تھی،فریج ودیگر اشیاء میں بھی صفائی کا معیار تسلی بخش نہیں تھا، فوڈ اتھارٹی نے مالکان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ انتظامیہ کو صفائی کے نظام میں فوری بہتری لانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے ، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔