مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری‘اسسٹنٹ کمشنر

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب  کی مشترکہ ذمہ داری‘اسسٹنٹ کمشنر

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے۔

 مزدور ہمارے معاشی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ اور بہتر حالاتِ کار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل کمپلیکس بھیرہ سے نکالی جانیوالی ریلی کے دوران گفتگو کر رہی تھیں۔ ان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کا اہتمام ستھرا پنجاب تحصیل بھیرہ کے انچارج میاں متین یسین نے کیا، جس میں سرکاری افسران، ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں