پٹرول کی قیمتوں نے زندگی مشکل بنا دی
کندیاں(نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے غریب دیہاڑی دار مزدور کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی کندیاں صاحبزادہ صفدر شاہ گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی آئے روز بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ایک طرف مہنگائی کا کا نا تھمنے والا طوفان ہے۔
اور دوسری طرف آمدن وہی محدود ہے جس میں دو وقت کی روٹی کا بندوبست بھی دشوار ہو چکا ہے سوال یہ ہے کہ کیا یہ تمام بوجھ صرف غریب طبقے نے ہی اٹھانا ہے ادھر امیر اور بااثر طبقات اشیائے ضروریہ ذخیرہ کر کے منافع کماتے ہیں جبکہ مزدور سارا دن محنت کے باوجود اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے قاصر نظر آتا ہے ایسے میں یومِ مزدور منانے کی روایتی تقریبات، ریلیاں اور نعرے اپنی اہمیت کھوتے دکھائی دیتے ہیں اگر مزدور کو حقیقی ریلیف نہیں دیا جا سکتا اس کی اجرت میں بہتری، مہنگائی پر قابو اور بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں تو پھر صرف ایک دن منانا محض رسمی کارروائی بن کر رہ جاتا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ دعووں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں ورنہ یہ سب کچھ دکھاوا ہی محسوس ہوتا رہے گا۔