سرگودھا میں اچانک دودھ کے نرخوں میں 20 روپے کلو تک اضافہ

سرگودھا میں اچانک دودھ کے نرخوں  میں 20 روپے کلو تک اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گرمی کی شدت اور دیگر اضلاع میں سپلائی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث سرگودھا میں اچانک دودھ کے نرخوں میں فی کلو 20 روپے تک اضافہ، دودھ بھی غریب اور متوسط طبقے کو پہنچ سے دور ہونے لگا،بتایا جاتا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں دودھ کی سپلائی بڑھنے سے سرگودھا میں اس کے نرخ راتوں رات بیس روپے فی کلو تک بڑھا دیئے گئے ۔

جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردارا دا کر رہی ہے ، ڈیری مالکان کا کہنا ہے کہ دودھ کی ڈیمانڈ وہی ہے مگر سپلائی کم ہوئی ہے ، بڑے بڑے ڈیر ی مالکان دیگر اضلاع میں سپلائی کر رہے ہیں جہاں سے انہیں اچھا ریٹ میسر ہے جس کی وجہ سے یہاں دودھ کی دستیابی میں کمی واقع ہوئی ہے ڈیری مالکان نے ڈیمانڈ کرنے کے لئے از خود ریٹ بڑھا دیئے ہیں، اس وقت خالص دودھ 200روپے فی کلو کہیں کہیں دستیاب ہے جبکہ عام طور پر فروخت ہونیوالے دودھ کے نرخ بھی 180روپے تک پہنچ گئے ہیں جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے صورتحال کا نوٹس لینے اور سپلائی وڈیمانڈ میں توازن پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نرخوں میں اضافہ بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں