جمعہ کوسخت ترین سکیورٹی انتظامات پولیس فورس کو الرٹ کر رکھا گیا

 جمعہ کوسخت ترین سکیورٹی انتظامات  پولیس فورس کو الرٹ کر رکھا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جمعہ کے روز شہر سمیت ضلع بھر میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کر کے پولیس فورس کو الرٹ کر رکھا گیا ،تمام مساجد ،امام بار گاہوں،دیگر عبادت گاہوں سمیت اہم چوکوں و مقامات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات رکھاگیا جو ہر قسم کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی پر معمور رہے ۔

ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے ضلع بھر میں سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے فورس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ سرکل افسران اپنے جوانوں کے ساتھ ڈیوٹی کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں جن کا کہنا تھا کہ ہماری فرائض میں زمہ داری اور اسی میں ہے کہ لوگ بلاخوف اﷲ کے حضور سر بسجود ہوں اور پولیس فورس ان کی مکمل حفاظت کے لئے موجود رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں