خواتین کے چھیڑنے سے منع کرنے پر نوجوان پر تشدد
گگو منڈی (نامہ نگار)خواتین سے چھڑچھاڑ سے منع کرنے پر زمیندار کا نوجوان پر تشدد ۔چک نمبر 245 ای بی کا رہائشی عبدالحمید گھر کے باہر گلی میں موجود تھا کہ زمیندار کاشف نے ساتھی طاہر کے۔۔۔
ہمراہ اس پر کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔کاشف مبینہ طور پر عبدالحمید کی بھابھی کو راستے میں تنگ کرتا اور نازیبا جملے کستا تھا۔ منع کرنے پر وہ طیش میں آ گیا اور عبدالحمید پر پے درپے وار کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے کاشف اورطاہرکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔