اسرائیل اور امریکہ کی دہشتگردی بڑھتی چلی جا رہی :مولاناامجد

اسرائیل اور امریکہ کی دہشتگردی  بڑھتی چلی جا رہی :مولاناامجد

لاہور (سیاسی نمائندہ)امریکہ کی عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں اور اب وہ مشرق وسطی میں مسلمان ممالک کو اپس میں لڑانے میں مصروف ہے ۔

اسرائیل اور امریکا کی دہشتگردی بڑھتی چلی جا رہی ہے ۔یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جماعتی ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے لیے دونوں مل کر کام کر رہے ہیں لیکن یہ بات وہ یاد رکھیں کہ مسلمان کسی کو مکہ اور مدینہ کی طرف دیکھنے کی اجازت بھی نہیں دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں