اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کا صفائی کے انتظامات چیک کرنے کیلئے مدینہ ٹاؤن کادورہ

اسسٹنٹ کمشنر شاہپور کا صفائی  کے انتظامات چیک کرنے کیلئے  مدینہ ٹاؤن کادورہ

شاہ پور صدر (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے صفائی کے انتظامات چیک کرنے کیلئے مدینہ ٹاؤن شاہپورصدر کا سرپرائز دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے علاقے میں صفائی کے انتظامات اور اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔حکومت صفائی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ، ستھرا پنجاب کا عملہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے ۔ جتنے اہلکار صفائی کیلئے بھرتی کئے گئے ہیں ان تمام ملازمین سے کام لیا جائے ۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شاہپورشہر کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں