جماعت اسلامی وزیرآباد کی جانب سے ایران سے اظہار یکجہتی ریلی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت و سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی وزیرآباد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،افتخار احمد بٹ،سر اکرم خان،جاوید مغل ،ارسلان حیدر بٹ،میر محمد فاروق سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ، ناصر محمود کلیر نے کہا کہ ایرانی حکومت و قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پوری پاکستانی قوم ایران کے عوام کے ساتھ ہے اور ہمارا ایک رشتہ لا الہ الا اللہ والا ہے جس سے ہم ایک جسم کی مانند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نام نہادغزہ امن بورڈسے فوری طور پر علیحدگی اختیار کرے ٹرمپ کی سربراہی میں قائم غزہ امن بورڈ محض ایک ڈھکوسلا ہے ۔