گورنر کا ایرانی قونصلیٹ کا دورہ،علی خامنہ ای ودیگر کی شہادت پراظہار رنج
کراچی(آن لائن )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ اور دیگر سفارتی عملہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
گورنر سندھ نے دورے کے دوران علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور آیت اللہ خامنہ ای کی خدمات کو یادگار قرار دیتے ہوئے اسلام کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور حکومت برادر ملک ایران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے صیہونی افواج کی بربریت کی بھی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایران صرف ہمسایہ نہیں بلکہ برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان و ایرانی عوام کے درمیان رشتہ مضبوط ہے ۔ مشکل حالات میں پاکستان کی حمایت پر ایرانی قونصل جنرل نے بھی گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔