ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں،پارکس کا معائنہ کیا

ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں،پارکس کا معائنہ کیا

واکنگ ٹریک، گراسی لان، پھولدار پودوں، فیملی ایریا اور بچوں کے پلے ایریا کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پارکس کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے مصطفی آباد پارک اور بلال پارک میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بارشی پانی محفوظ کرنے کے لیے جاری واٹر سٹوریج سکیم کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسروں نے منصوبے کے مختلف مراحل اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہاؤسنگ کالونی نمبر 2 کے پارک کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پارکس میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔سٹی پارک میں بحالی اور خوبصورتی کے جاری منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے واکنگ ٹریک، گراسی لان، پھولدار پودوں، فیملی ایریا اور بچوں کے پلے ایریا کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں