وہاڑی میں خانیوال پھاٹک دو رویہ کرنے کا منصوبہ شروع

وہاڑی میں خانیوال پھاٹک دو رویہ کرنے کا منصوبہ شروع

وزیر ریلوے سے خصوصی ملاقات کے بعد ساڑھے سات کروڑ کے فنڈز جاری فلاور شو کی سالانہ تقریبات اسی سال منعقد کرائی جائیں گی،تہمینہ دولتانہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)خانیوال پھاٹک کو دو رویہ کرنے کے دیرینہ مطالبے پر ساڑھے سات کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ منصوبے کا اعلان ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر ریلوے سے خصوصی ملاقات کے بعد فنڈز جاری کیے گئے اور ایک ماہ کے اندر کام شروع ہو جائے گا۔ منصوبے سے شہریوں کو سہولت ملے گی اور ٹریفک کے مسائل ختم ہوں گے ۔ اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ، سابق سٹی ناظم، انجمن تاجران اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وہاڑی میں فلاور شو کی سالانہ تقریبات اسی سال منعقد کرائی جائیں گی اور ضلع کی گولڈن جوبلی تقریبات کو بھی شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں