ملازماؤں نے شہری کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ لیا

ملازماؤں نے شہری کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا سونا لوٹ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ماسیوں نے ایک اور گھر کا صفایا کردیا سولجر بازار کے علاقے میں مقیم شہری اقبال میمن کے گھر پر چوری کی واردات گھر میں کام کرنے والی ملازماؤں نے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹ لیا ،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمہ رحیمہ ، رامین اور راحیمہ نے مالکن کو سونے کے زیورات بیڈ کے نیچے رکھتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ گھریلو ملازمائیں 10 سال سے گھر میں کام کر رہی تھیں اور انہیں مکمل اعتماد حاصل تھا۔ دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث تینوں ماسیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس چوری ہونے والا سونا برآمد کرنے میں ناکام رہی حکام کا کہنا ہے کہ چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال محمد علی سوسائٹی، گلشنِ اقبال، ناظم آباد، ڈیفنس اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں بھی گھریلو ملازماؤں کی جانب سے چوری کی وارداتیں منظر عام پر آچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں