مرکزی شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے راستے بنانے کا فیصلہ
سڑکوں کے یو ٹرنز پر پیڈیسٹرین زونز بنیں گے، ساڑھے 9کروڑ کا بجٹ تجویز
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے اہم اقدام،ٹیپا نے پیڈیسٹرین ہاٹ سپاٹس بنانے کا فیصلہ کر لیا،مرکزی سڑکوں کے یو ٹرنز پر پیڈیسٹرین زونز قائم کیے جائیں گے ، ٹیپا کا پیڈیسٹرین زونز کے لیے 9 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ تجویز، آئندہ مالی سال میں 10 مقامات پر زونز بنانے کا پلان تجویز کیا گیا، پائن ایونیو پر کامیاب تجربے کے بعد منصوبے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا، پیدل افراد کے تحفظ کے لیے سپیشل سپیڈ ٹیبلز نصب ہوں گے ، سڑکوں پر کیٹ آئیز، ٹریفک سائن بورڈز اور سگنلز بھی لگیں گے ، ٹیپا کی جانب سے جدید پیڈیسٹرین سگنلز بھی منصوبے کا حصہ، شہریوں کو سڑک پار کرنے میں سہولت، ٹریفک حادثات میں کمی کا امکان ہے ، پراجیکٹ کے تحت شہری انفراسٹرکچر میں بہتری متوقع ہے ۔