عائشہ رضوان صدر بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن، حلف ٹھا لیا
سکاؤٹس نوجوان نسل کی مثبت تربیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے ، :ڈپٹی کمشنر چنیوٹ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے بطور صدر ڈسٹرکٹ بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن چنیوٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، پاکستان اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے افسران اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کو اسکاؤٹس سکارف اور سوینئر پیش کیے گئے ، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واثق عباس ہرل نے سی او ایجوکیشن اور دیگر افسروں کے ساتھ مل کر شیلڈز بھی دیں۔ اس موقع پر بوائے اسکاؤٹس کے بچوں نے تالیاں بجائین اور نظم و ضبط و قومی خدمت کے جذبے کا عملی مظاہرہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ بوائے سکاؤٹس تحریک نوجوانوں میں قیادت، خدمت خلق، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکاؤٹس نوجوان نسل کی مثبت تربیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے ، جہاں انہیں معاشرے کی خدمت اور ذمہ دار شہری بننے کی عملی تربیت دی جاتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ بوائے اسکاؤٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔