سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کا ریڑھی بازار اور مختلف دوکا نوں کا دورہ

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کا  ریڑھی بازار اور مختلف دوکا نوں کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اسد عبا س کی ہدایت پر رمضان المبارک میں پیرا فورس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنا نے کے سلسلہ میں فیلڈ میں متحرک۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا جاوید سرور نے پیرا فورس کے ہمرا ہ ریڑھی بازار اور مختلف دوکا نوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے سبزیوں، پھلوں، گوشت اور اشیاء خوردونوش کے نر خوں کو چیک کیا اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دوکا نداروں کو جر ما نے عائد کئے ۔ مزید براں ڈی سی کی ہدایت پرپیرا فورس کی جا نب سے رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخنامہ پر فروخت یقینی بنانے کے سلسلہ میں علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں بو لی/نیلا می کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کا عمل بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں