کمشنر کی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

 کمشنر کی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

راجہ جہانگیر انور کا ساندل کالج کے بوائز و گرلز سیکشن کا دورہ ، پرنسپل کی بریفنگ

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق تعلیمی اداروں میں سخت ترین سکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ساندل کالج کے بوائز و گرلز سیکشن کا دورہ کیا اور کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے مانیٹرنگ پر مامور عملے کو ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور تربیت یافتہ سکیورٹی اسٹاف تعینات کرنے پر زور دیا۔ کمشنر نے کہا کہ پبلک سکولوں کے ساتھ دیگر تعلیمی اداروں میں بھی حفاظتی انتظامات کو مؤثر اور چوکس رکھا جائے اور سکیورٹی میں کسی قسم کا خلا باقی نہیں رہنا چاہیے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سکول سیل آصف چوہان اور کالج کے پرنسپل نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کمشنر کو بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں