ضلع جھنگ میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات

ضلع جھنگ میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور ڈی سی کا اہم مقامات کا دورہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع جھنگ میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او جھنگ نے مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، بازاروں اور دیگر اہم عوامی مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کی ڈیوٹی کا معائنہ کیا اور سکیورٹی کے مجموعی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس نفری کو چوکس رہنے ، گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے وزٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کی مسلسل مانیٹرنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے امکان کو بروقت ناکام بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں