ڈاکٹر زین بھٹی کی ایرانی سفیر سے ملاقات ‘رہبر اعلیٰ کی شہادت پر تعزیت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سابق مشیر وزیرا علیٰ پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیلئے ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد آمد،اس موقع پر ڈاکٹر زین علی بھٹی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بڑا صدمہ ہے ۔
ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیر مقدم سے ملاقات کے موقع پر سیکرٹری پولیٹیکل ایران مہدی با ہمنی اور سیکنڈ سیکرٹری حاجی گلریز بھی موجود تھے ۔ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر ڈاکٹر زین علی بھٹی نے تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے ۔