آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں جاری کارروائیوں اور ۔۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ بعدازاں آئی جی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ آئی جی نے تمام شہریوں کی شکایات اور افسران کے مسائل توجہ سے سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔