آر ڈی اے، کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

 آر ڈی اے، کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

آپریشن صادق آباد روڈ پر کیا گیا، غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائیگا، حکام

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی و ڈی جی آر ڈی اے انجینئر عامر خٹک کی ہدایات پر آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے صادق آباد روڈ پر مشترکہ طور پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی شیڈز اور سڑک کے کنارے قائم تھڑے مسمار کر دیئے گئے جبکہ مختلف تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑک کی حالت بحال کرنے کی کوشش تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر دکانداروں کو عوامی مقامات کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور انہیں منظور شدہ نقشوں اور متعلقہ قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کی آمدورفت کو بہتر بنانا، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور شہر میں صاف ستھرا اور منظم شہری ماحول کو فروغ دینا بھی ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی صورت عوامی اراضی پر غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں