گجرات میں تعلیمی ادارے اپ گریڈ ، ہسپتال بن رہے :شافع

 گجرات میں تعلیمی ادارے اپ گریڈ ، ہسپتال بن رہے :شافع

مفاد عامہ کی سکیموں میں کسی صورت وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دینگے

گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2سال کی مدت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،حکومت کے بے مثال فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے فراہم کردہ فنڈز سے گجرات میں بھی ریکارڈ ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ،مفاد عامہ کی سکیموں کیلئے کثیر فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشکور ہوں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گجرات میں نئے ہسپتال بن رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ،عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے ،کروڑوں روپے کی لاگت سے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔سروس موڑ بریج اپریل کے آخر میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،تقریباً 15 سال بعد اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کو ٹریفک لائٹس کا مستقبل نظام دے رہے ہیں،گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنے گی، مفاد عامہ کی سکیموں میں کسی صورت وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے ۔ ترقیاتی اداروں کے سربراہان نے ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت بارے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں