شہریوں کی فلاح و بہبود، بہتر سہولیات فراہمی ترجیح، رندھاوا

شہریوں کی فلاح و بہبود، بہتر سہولیات فراہمی ترجیح، رندھاوا

مختلف بنیادی ہیلتھ مراکز میں جاری اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں مختلف منصوبوں اور اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ متعلقہ افسران نے اسلام آباد میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں اور اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف بنیادی ہیلتھ مراکز (BHUs)میں جاری اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے شہریوں کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتہائی پرعزم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں