سستی اشیاء کی فراہمی، امن وامان ترجیح، خالد جاوید

سستی اشیاء کی فراہمی، امن وامان ترجیح، خالد جاوید

گرانفروشی پر 25 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ ، 3 گرفتاریاں اور 9 دکانیں سیل پبلک مقامات کی نگرانی سخت، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائیگی،تصور اقبال

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ماہ رمضان میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی، رمضان سہولت بازار، نگہبان کارڈز اور نگہبان دسترخوان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک گراں فروشی پر 25 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ، 3 گرفتاریاں کی گئی اور 9 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نگہبان کارڈز کے ذریعے مستحق گھرانوں نے 87 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد حاصل کیے ہیں جبکہ نگہبان دسترخوان سے 25 ہزار 988 روزہ دار مستفید ہو چکے ہیں۔ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ افسران نے ہوٹلز، بس اسٹینڈز اور سوشل میڈیا پر بھی نگرانی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں