سکیورٹی خدشات،اہم مقامات،احتجاجی مظاہروں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

سکیورٹی خدشات،اہم مقامات،احتجاجی مظاہروں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

احتجاج میں شمولیت کیلئے جامہ تلاشی، روٹس پر سخت چیکنگ ، منتظمین سے رابطوں کی ہدایات، شہری پرامن رہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ، پولیس حکام

ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان پولیس کے مطابق ملتان میں ملکی حالات کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی جانب سے مؤثر اقدامات جاری ہیں جبکہ شہر میں ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کی نگرانی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں پرامن احتجاجی مظاہروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔سی پی او ملتان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور کسی بھی صورت قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی، ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر، ڈی ایس پی گلگشت ارشد قیوم سمیت دیگر پولیس افسر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے ، تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں