اینٹی لٹرنگ مہم کے آغاز کے سلسلہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد

اینٹی لٹرنگ مہم کے آغاز کے سلسلہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد

اینٹی لٹرنگ مہم کے آغاز کے سلسلہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد میونسپل کمیٹی بھلوال سے شروع ہو کر فیملی پارک پہنچی جہاں پودے لگائے گئے

بھلوال(نمائندہ دنیا) تحصیل بھلوال میں کلین پنجاب، شجرکاری اور اینٹی لٹرنگ مہم کے سلسلہ میں آگاہی ریلیاسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کی ہدایت پر تحصیل بھلوال میں کلین پنجاب مہم، شجرکاری مہم’’پودے لگاؤ، ملک بچاؤ‘‘اور اینٹی لٹرنگ مہم کے آغاز کے سلسلہ میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں تحصیلدار بھلوال احسن ہرل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھلوال مہر وقاص ہرل، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر رانا عمر حیات، تحصیل مانیٹرنگ آفیسر رانا تیمور اور تحصیل مینیجر آپریشنز رانا شہزاد، اسسٹنٹ مینیجرز علی ارسلان اور اشفاق ایوب،شاہد جٹ، ملک حسنات، طلعت وڑائچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف سماجی اور سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ریلی میونسپل کمیٹی بھلوال سے شروع ہو کر عید گاہ روڈ سے گزرتی ہوئی فیملی پارک پہنچی جہاں شرکاء کی جانب سے شجرکاری کی گئی اور پودے لگائے گئے ۔ اس کے بعد کینال روڈ پر بھی آگاہی ریلی نکالی گئی اور وہاں بھی شجرکاری کرتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام دیا گیا۔اس موقع پر شہریوں کو صفائی برقرار رکھنے ، کوڑا کرکٹ مناسب جگہ پر پھینکنے اور شہر کو صاف و سرسبز بنانے کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں