حد بندیوں میں مبینہ مداخلت سے اہم قصبات نظر انداز

 حد بندیوں میں مبینہ مداخلت سے اہم قصبات نظر انداز

حد بندیوں میں مبینہ مداخلت سے اہم قصبات نظر انداز للیانی جو دو یونین کونسلوں پر مشتمل اسے میونسپل کمیٹی نہیں بنایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نئے بلدیاتی نظام کے تحت ہونیوالی حد بندیوں میں مبینہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے اہم قصبات کو نظر انداز کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نئی معرض و جود میں آنیوالی بعض میونسپل کمیٹیز جوکہ معیار اور گائیڈ لائن پر پورا نہیں اتر رہی تھیں کو مبینہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے بنا دیا گیا اور بعض ایسے علاقے ہیں جو قوائد و ضوابط کے مطابق میونسپل کمیٹی بننے کے اہل تھے کو نظر انداز کردیا گیا کوٹمومن کاعلاقہ للیانی جو دو یونین کونسلوں پر مشتمل ہے للیانی سٹی اوررورل اسے میونسپل کمیٹی نہیں بنایا جبکہ بھاگٹانوالہ اور میانی کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے اسی طرح دھریمہ ،مڈھ رانجھا ،نہنگ کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں