ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجروں کو لوٹ لیا
ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجروں کو لوٹ لیاموٹرسائیکل، نقدی و موبائلز چھین لئے ،9لاکھ کے مویشی چوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران بھابھڑہ کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجروں محمد اکرم اور خاور شہزاد سے موٹرسائیکل، نقدی و موبائلز چھین لئے ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں اعوان چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رحمت علی سے نقدی و موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ،جبکہ 94شمالی کے مشتاق احمد ،محلہ شمس آباد کے محمد صفدر،مبارک پورہ کے شہباز علی کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،28جنوبی کے آصف عمران ،85جنوبی کی بیوہ خاتون بھاگن بی بی کی دکانوں سے قیمتی سامان، موبائلز و دیگر اشیاء ،بلاک نمبر10سے کاشف رؤف کا نیا موٹرسائیکل،موضع ماڑی کے غلام عباس،حسین آباد شریف کے اصغر کے ڈیروں سے 9لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔