خامنہ ای و دیگر رہنماوں کی شہادت پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

 خامنہ ای و دیگر رہنماوں کی  شہادت پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

شاہ پور صدر (نامہ نگار )ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای و دیگر رہنماوں کی شہادت پر بعدنماز جمعہ یونس جعفری ، سید محمد رضا شاہ ،کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں ذاکر اقبال جعفری ، سیدفراز شاہ ایڈووکیٹ ، سید شاہد شیرازی ایڈووکیٹ ، سید عامر شاہ ، موسیٰ رضا شاہ ، جاوید شیرازی ، قیصر شاہ ، علی رضا شاہ ، سکندر شاہ اور دیگر سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔

ریلی مسجد جعفریہ سے شروع ہو ئی اور مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی اولڈ بس اسٹینڈ پر ختم ہوئی ، شرکاء نے امریکی و اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کر کے امت مسلمہ کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے ، امت مسلمہ کو سمجھنا ہو گا یہود و نصاریٰ ایک ایک کر کے مسلمان ملکوں پر بمباری کر رہے ہیں اور انہیں اپنا غلام بنانے کیلئے اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں۔ ضرورت ہے کہ تمام مسلمان ممالک اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں