حادثہ میں جاں بحق کانسٹیبل کی نماز جنازہ اداد، افسروں کی شرکت
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ڈی پی او میانوالی کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، زخمی2 کانسٹیبلزکی عیادت
واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) واں بھچراں کے مقام شادیہ کے قریب مسافر کوچ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل زاہد خان شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ وانڈھا قتالی خیلانوالہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں میانوالی پولیس کے افسران و جوانوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی کانسٹیبل زاہد خان شہید جو گزشتہ شام روڈ حادثہ میں وفات پا گئے تھے کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ وانڈھا قتالی خیلانوالہ میں ادا کردی گئی۔۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افضل خان، انسپکٹر ضرار احمد خان پی آر او، آر آئی پولیس لائنز، سب انسپکٹر نور خان لائنز آفیسر سمیت میانوالی پولیس کے دیگر افسران و جوان اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، پی آر او آ ر آئی پولیس لائنز اور لائن آفیسر میانوالی نے مرحوم کے ورثاء سے تعزیت کی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ میانوالی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے ۔۔ نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔واں بھچراں کے مقام شادیہ پر مسافر کوچ حادثہ میں گزشتہ روز میانوالی پولیس کے ایک کانسٹیبل شہید اور دو زخمی ہو گئے تھے ۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے گزشتہ روز دیگر پولیس افسران کے ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا۔واں بھچراں کے علاقہ شادیہ کے قریب کوچ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل زاہد اقبال شہید کے ورثاء سے بھی ملاقات کی۔