پیسوں کے لین دین کا تنازع، مخالفین پر فائرنگ کر دی
پیسوں کے لین دین کا تنازع، مخالفین پر فائرنگ کر دی ملزمان نے ابرار اور اس کے دیگر ساتھیوں کو قابو کر لیا ، دھمکیاں دی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیسوں کے لین دین کا تنازع،مسلح افراد نے مخالفین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے راشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ابرار اور اس کے دیگر ساتھیوں کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔