نلکی بٹن کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

نلکی بٹن کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

نلکی بٹن کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیابٹن سٹور کی تین منزلہ دکان کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرو ن شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں نلکی بٹن کی دکان میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ھو گیا تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مرکزی صدر بازار بلاک 4 ہول سیل مارکیٹ میں نلکی بٹن سٹور کی تین منزلہ دکان کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا جسے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ٹیمیں بروقت پہنچ گئیں اور طویل جدو جہد کے بعد آگ پر مکمل طور قابو پا کر مذید دکانوں کو نقصیان سے بچا لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں