پہلا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا

پہلا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا

پہلا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیاسرٹیفکیٹ کے اجرا سے زمین کی ملکیت باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہو گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع سرگودھا کی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل عبور ،پہلا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا۔ یہ اقدام اراضی کے ریکارڈ کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر نے درخواست دہندہ کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ اس موقع پر ریونیو افسر محمد ثاقب بھی موجود تھے ۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا مقصد شہریوں کو ان کی ملکیتی اراضی کے حوالے سے واضح اور مستند تصدیق فراہم کرنا ہے تاکہ زمین سے متعلق قانونی اور انتظامی معاملات میں سہولت پیدا ہو سکے ۔سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے درخواست دہندہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا سے ان کی زمین کی ملکیت باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہو گئی ہے اور اب ان کی پراپرٹی ہر قسم کے قانونی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے محفوظ ہو گئی ہے ۔ ڈی سی سرگودھا کا کہنا ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجرا اراضی کے ریکارڈ میں شفافیت لانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے ، جس سے مستقبل میں زمین سے متعلق تنازعات کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں