محکمہ زراعت میں گریڈ 1سے 17 تک کی 300 سے زائد پوسٹیں خالی

محکمہ زراعت میں گریڈ 1سے 17 تک کی 300  سے زائد پوسٹیں خالی

سرگودھا 398میں سے 171پوسٹیں خالی ،ملازمین کی روز بروز بڑھتی ہوئی کمی نے محکمہ کو مفلوج کرنا شروع کردیا، کنٹریکٹ پر ملازمین رکھے جا رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ زراعت کو مسلسل نظر انداز کرنے سے محکمانہ کارکردگی ڈھلوان کی نچلی سطح کی طرف تیزی سے گامزن اور افرادی قوت کی کمی صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے لگی ہے ،ذرائع کے مطابق عرصہ سے بھرتی نہ ہونے سے ملازمین کی شدید کمی ہو گی ہے اس وقت سرگودھا ڈویڑن محکمہ زراعت میں گریڈ ایک سے لیکر گریڈ سترہ تک کی تین سو سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے محکمہ زراعت ضلع سرگودھا 398میں سے 171پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس میں آئندہ جند ماہ کے دوران مزید تیس کے قریب خالی سیٹوں کا اضافہ ہو جائے ملازمین کی روز بروز بڑھتی ہوئی کمی نے محکمہ کو مفلوج کرنا شروع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کو فعال رکھنے کے لئے کنٹریکٹ پر ملازمین رکھے جارہے ہیں۔جس کے باعث محکمہ میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے اور ملازمین بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں