سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان کے دوران فیلڈ میں متحرک
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک کے دوران فیلڈ میں متحرک۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے امروز1712انسپکشن کیں۔مختلف بازاروں میں سبزیوں، پھلوں، آٹا، چینی، گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف دوکا نداروں کو مجموعی طور پر 20000 روپے جر ما نہ عائد کیا۔