ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کروایا جا رہا :عابد حسین بھٹی

 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کروایا جا رہا :عابد حسین بھٹی

ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے دورے کر رہے :ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صفائی ستھرائی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تحصیل سطح پر دورے کر رہے ہیں،دیہی و شہری علاقوں میں ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کروایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل چک جھمرہ اور کینال ایکسپریس وے کے دورہ کے موقع پر صفائی انتظامات کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن عطاء المحسن بھی انکے ہمراہ تھے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر چک جھمرہ کی اہم شاہراوں پر مکینیکل واشنگ اور ویکیوم سویپنگ کا شیڈول مرتب کیا جائے ،سڑکوں کے کنارے جمی گرد کو سکریپنگ کے ذریعے صاف رکھا جائے ،خصوصی اقدامات کے تحت نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو بھی شہریوں کی توقعات کے مطابق مزید بڑھایا جائے ۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے چک جھمرہ کے بازاروں اور گلیوں کا بھی دورہ کیا اورانہوں نے دکانداروں او رشہریوں سے صفائی کے معیار بارے استفسار کیا۔ انہوں نے مانیٹرنگ افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں