18 سال سے کم عمرکی شادی سے متعلق بل غیر اسلامی :جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پنجاب اسمبلی میں 18 سال سے کم عمری کی شادی سے متعلق منظور کیے گئے بل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی قرار دیا ہے ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ریاست ہے جس کی بنیاد قرآن و سنت پر رکھی گئی ہے ۔، لہٰذا کسی بھی قانون سازی کو انہی اصولوں کے تابع ہونا چاہیے ۔اسلام نے نکاح کے لیے بلوغت کو بنیادی شرط قرار دیا ہے ۔