نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سوئی گیس ملازم کی اہلیہ زخمی
بورے والا (سٹی رپورٹر) صادق ٹاؤن مین بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ سوئی گیس کے ملازم کی۔۔۔
اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محکمہ سوئی گیس کے ملازم چوہدری محمد سلیم آرائیں کے گھر کے باہر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے گیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران چار گولیاں گیٹ میں لگیں جبکہ دو گولیاں گیٹ سے گزر کر خاتون کو جا لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔