پولیس کالج سہالہ میں ڈی ایس پی پروموشن کورس کی گریجویشن تقریب
57 انسپکٹرز کو اسناد عطا،ڈی آئی جی کمانڈنٹ اشفاق احمد مہمان خصوصی ،انتظامیہ کو مبارکباد
راولپنڈی (خبر نگار)پولیس کالج سہالہ میں ڈی ایس پی پروموشن کورس(ایڈوانس )کی گریجویشن تقریب کا انعقاد،ڈی آئی جی کمانڈنٹ اشفاق احمد خان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔57 انسپکٹر نے ٹریننگ حاصل کی۔ کمانڈنٹ اشفاق احمد نے کہا کہ پولیس کالج سہالہ کی انتظامیہ اس کورس کی تکمیل میں عملی کردار ادا کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔سٹریس اینڈ اینگر مینجمنٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی کی عملی تربیت پر زور دیا گیا۔پیشہ ورانہ ٹریننگ عملی کارکردگی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے ، کالج پاکستان کا سب سے بڑا تربیتی ادارہ ہے جو کہ 1959میں قائم ہوا۔ اب تک ایک لاکھ سے مختلف اداروں کے ملازمین و افسران تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ تربیتی افسران کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، کورس مکمل کرنے والوں میں 56 میل جبکہ ایک فی میل آفیسر شامل تھیں ۔