اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کا تحصیل ہسپتال اور شہر کا دورہ
سعدیہ ڈوگر کو ایم ایس ڈاکٹر بلال نے ہسپتا ل کے امور ،سہولیات پر بریفنگ دی
سرائے عالمگیر (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر کا چارج سنبھالتے ہی شہر اور تحصیل ہسپتال کا دورہ کیا ،اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے ہی روز عوامی خدمات کے مشن کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ عظمت وڑائچ کے ہمراہ سرائے عالمگیر شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی کے انتظامات اور تجاوزات کی صورتحال کا معائنہ کیا۔بعد ازا ں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے عالمگیر کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر بلال بن طارق نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی، وارڈز اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ سعدیہ ڈوگر نے ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔