جنرل ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں جدید روٹی پلانٹ کا افتتاح

جنرل ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں جدید روٹی پلانٹ کا افتتاح

صفائی، معیار اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ، پرنسپل کو ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاہور جنرل ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں جدید اور خودکار \'\'روٹی پلانٹ\'\' کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد نرسز اور نرسنگ طالبات کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اور بروقت خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ پرنسپل کالج آف نرسنگ ثمینہ کوثر فکلٹی ممبران نرسنگ آفیسرز اور طالبات تقریب میں موجود تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق افضل نے کہا کہ ایل جی ایچ نرسنگ کی تعلیم و تربیت کا ایک ممتاز مرکز ہے ، جہاں گزشتہ 64 برسوں سے پیشہ ورانہ مہارت اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ یہاں سے فارغ التحصیل نرسز دنیا بھر میں اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔جدید روٹی پلانٹ کی تنصیب سے ہاسٹل میں مقیم نرسز اور طالبات کو تازہ، صاف اور معیاری خوراک بروقت دستیاب ہوگی۔افتتاح کے بعد انہوں نے روٹی پلانٹ کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی، معیار اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں