جی آئی زیڈ پاکستان کے وفد کا واسا فیصل آباد آفس کا دورہ

 جی آئی زیڈ پاکستان کے وفد کا واسا فیصل آباد آفس کا دورہ

وفد نے سولرائزیشن اور اسکاڈا سسٹم سمیت مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب واسا اتھارٹی نے توانائی کی بچت کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں فیصل آباد سمیت 10 واساز کو اس پلان میں شامل کیا گیا ہے ،اس ضمن میں جی آئی زیڈ پاکستان کے وفد نے واسا فیصل آباد ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور انرجی مینجمنٹ ریڈینس ایسسمنٹ پلان بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی نمائندگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے کی جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن عارف سریانی، ڈائریکٹر او اینڈ ایم نعمان نور، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عمران بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس تصور حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔جی آئی زیڈ پاکستان کے وفد نے واسا فیصل آباد کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور بنیادی ڈھانچے اور انرجی سسٹم پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انرجی ریسورسز کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ، آپریشنل کنٹرول، ڈسپوزل اسٹیشن میں نصب اسکاڈا سسٹم اور اوور ہیڈ ریزروائر کے ذریعے پانی کی تقسیم میں آپریشنل اخراجات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔غیر ملکی ماہرین پر مشتمل وفد نے واسا فیصل آباد کے متعدد یونٹس کی سولرائزیشن کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ مختلف یونٹس پر نصب سولر سسٹم کے باعث انرجی اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے جو قابلِ تجدید توانائی پروگرام کو اپنانے کے واسا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں