میانوالی میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں‘ ڈی پی او

میانوالی میں جرائم پیشہ افراد  کیلئے کوئی جگہ نہیں‘ ڈی پی او

واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم نے کہا کہ میانوالی میں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں میں نے تمام پولیس فورس کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ۔۔۔

 جس ٹھانہ کی حدود میں جواء منشیات ۔سود یا کوئی بھی جرم ہو گا تو متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا کیونکہ ہماری ڈیوٹی میں ہے کہ ہم دارالامن کا کردار ادا کر کے عوام کو محفوظ معاشرہ دیں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا میانوالی کے صدر ندیم نیازی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو اعتماد دیں۔ عوام شکایت درج کرواتے وقت کسی قسم کی جھجک اور خوف محسوس نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں