سینیٹر روبینہ خالد سے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے بانی ثاقب علی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

 سینیٹر روبینہ خالد سے فیڈرل یوتھ  پارلیمنٹ  کے بانی ثاقب علی  کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے بانی ثاقب علی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں شامل نوجوان طلبا و طالبات نے اپنے فورم کے تحت جاری مختلف سرگرمیوں سے متعلق چیئرپرسن کو آگاہ کیا جن میں بالخصوص خواتین کی بااختیاری، سماجی شعور اور آگاہی کے فروغ سے متعلق اقدامات شامل تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے درست سمت کا تعین اور باہمی تعاون نہایت ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں