ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، وارڈز کا معائنہ
ہسپتالوں کو شکایت فری بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے :عائشہ رضوان
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے گزشتہ روز اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ایم ایس ڈاکٹر شوکت و دیگر انتظامی امور کے افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو شکایت فری بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ادویات کی ہسپتال سے دستیابی کی تصدیق بھی کی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام وارڈز میں ڈیپ کلیننگ کیلئے ایم ایس کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی پر موجودگی بھی چیک کی اور غیر حاضری یا غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شیخ فضل الٰہی بحالی معذوراں سنٹر انجمن بہبودی مریضاں چنیوٹ کا بھی دورہ کیا۔